فردوس عاشق اعوان نے سابق وزیر داخلہ کی وزیر اعلیٰ پنجاب بنانے کے حوالے سے دلچسپ تبصرہ

 فردوس عاشق اعوان نے سابق وزیر داخلہ کی وزیر اعلیٰ پنجاب بنانے کے حوالے سے دلچسپ تبصرہ فائل فوٹو فردوس عاشق اعوان نے سابق وزیر داخلہ کی وزیر اعلیٰ پنجاب بنانے کے حوالے سے دلچسپ تبصرہ

وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سابق وزیر داخلہ اور ن لیگ کے رہنما چوہدری نثار علی خان کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کی خبروں کو مسترد کردیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حکومتی ترجمان فردوس عاشق عوان نے چوہدری نثار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کی خبر کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار کو کون سپورٹ کرے گا؟

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جسے اس کی اپنی پارٹی سپورٹ کرنے پر تیار نہیں ایسے شخص کو پی ٹی آئی کیوں وزیراعلیٰ بنائے گی؟

خیال رہے کہ سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کے حوالے سے یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ انہیں وزیراعلیٰ پنجاب بنائے جانے کا امکان ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنما چوہدری نثار علی خان آئندہ ہفتے رکن پنجاب اسمبلی کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔

چوہدری نثار 25 جولائی 2018 کے عام انتخابات میں رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے تاہم انہوں نے حلف نہیں اٹھایا اور اب اطلاعات ہیں کہ وہ آئندہ ہفتے رکن پنجاب اسمبلی کا حلف اٹھائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار کا حلف اٹھانے کا فیصلہ بلاوجہ نہیں، اگر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ہٹانے کا فیصلہ ہوا تو چوہدری نثار وزارت اعلیٰ کے مضبوط امیدوار ہوں گے۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے ناراض چوہدری نثار نے آزاد حیثیت سے قومی اسمبلی کی 2 اور صوبائی اسمبلی کی ایک نشست پر انتخاب لڑا تھا، جس میں انہیں صرف پنجاب اسمبلی کی نشست پر کامیابی ملی تھی۔

install suchtv android app on google app store