وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر ایران پہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان  دو روزہ  دورے پر ایران پہنچ گئے فائل فوٹو وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر ایران پہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان ایرانی صدر کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے۔

وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیراعظم کی جانب سے پڑوسی ملک تہران کا پہلا دورہ ہے۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ ’وزیراعظم نے تہران پہنچنے سے قبل مشہد میں مختصر ٹھہراؤ کیا جہاں صوبہ خراسان رضوی کے گورنر علی رضا حسینی نے عمران خان کا استقبال کیا‘۔

ایران میں پاکستانی سفیر رفعت مسعود سمیت سفارتی عملے اور تہران کے حکام نے مشہد ایئرپورٹ پر وزیراعظم کا استقبال کیا۔

وزارت عظمیٰ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری، وزیر بحری امور سید علی حیدر زیدی، مشیر تجارت عبدالزاق داؤد، معاون خصوصی برائے بیرون ملک مقیم سید ذوالفقار عباس بخاری، خصوصی معاون برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ظفراللہ مرزا اور خصوصی معاون برائے پیٹرولیم ندیم بابر بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران کی جانب سے رواں برس جنوری میں ایران کا دورہ طے تھا لیکن آخری لمحات میں وجوہات کا تذکرہ کیے بغیر ہی دورہ تہران ملتوی کردیا گیا تھا۔

install suchtv android app on google app store