وزیراعظم عمران کی وزیراعلیٰ پنجاب کو وزرا کی کارکردگی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ہدایت کی ہے کہ جو وزراء کارکردگی نہیں دکھا رہے انہیں گھر بجھوانے کی تیاری کریں۔ فائل فوٹو وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ہدایت کی ہے کہ جو وزراء کارکردگی نہیں دکھا رہے انہیں گھر بجھوانے کی تیاری کریں۔

وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ہدایت کی ہے کہ جو وزراء کارکردگی نہیں دکھا رہے انہیں گھر بجھوانے کی تیاری کریں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی جس میں صوبے کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کو صوبے کے حوالے سے روڈ میپ دیا اور صوبائی وزراء کی کارکردگی جانچنے کی ہدایت بھی کی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پنجاب اہم صوبہ ہے، کارکردگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ عوام کی پی ٹی آئی سے بہت توقعات ہیں، ان کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچنے دیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب سے پولیس اصلاحات کے بارے میں اب تک کی پیشرفت سے آگاہی حاصل کی اور انہیں کارکردگی نہ دکھانے والے افسران کی فہرست تیار کرنے کی ہدایت بھی کی۔

گزشتہ روز بھی وزیراعظم عمران خان نے اورکزئی ایجنسی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اپنی ٹیم پر نظر رکھیں۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ جو وزیر بھی کارکردگی نہیں دکھائے گا اسے تبدیل کر دوں گا، اچھا کپتان وہی ہوتا ہے جو صورت حال کے مطابق اپنے کھلاڑیوں کی پوزیشن تبدیل کرتا رہتا ہے اور ٹیم میں نئے کھلاڑیوں کو بھی شامل کرتا ہے۔

وفاقی کابینہ میں ردوبدل

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 18 اپریل کو وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر رد و بدل کرتے ہوئے متعدد وزیروں کے قلمدان تبدیل کردیے تھے۔

عمران خان کی خواہش تھی کہ اسد عمر وزارت خزانہ چھوڑ کر توانائی کی وزارت لے لیں تاہم اسد عمر نے یہ پیشکش قبول کرنے سے انکار کردیا تھا اور عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے ساتھ ہی انہوں نے مزید کابینہ کا حصہ نہ رہنے کا بھی فیصلہ کیا تھا۔

 

install suchtv android app on google app store