پاکستان نے محمد علی جناح ہسپتال افغانستان حکومت کے حوالے کر دیا

پاکستان نے محمد علی جناح ہسپتال افغانستان حکومت کے حوالے کر دیا فائل فوٹو پاکستان نے محمد علی جناح ہسپتال افغانستان حکومت کے حوالے کر دیا

پاکستان نے 200 بستروں کا جدید محمد علی جناح ہسپتال تعمیر کرنے کے بعد افغانستان حکومت کے حوالے کر دیا ہے۔

حکومت کا یہ تحفہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان افغانستان کو ایک محفوط پر امن خوشحال ملک دیکھنا چاہتا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق اسپتال کا مشترکہ افتتاح افغانستان کے وزیر برائے صحت اور پاکستان سے وزیر ‏برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کیا ،بعد ازاں علی محمد خان نے افغانستان کے نائب صدر محمد سرور دانش اور افغانستان کے پبلک ہیلتھ منسٹر ڈاکٹر فیروزالدین فیروز کی موجودگی میں چوبیس ملین ڈالر مالیت کا یہ اسپتال افغانستان حکومت کے حوالے کیا۔

اسپتال کا نام محمد علی جناح اسپتال رکھا گیا ہے، اسپتال میں جدید طرز کے علاج کی تمام تر سہولیات میسر ہوں گی۔

اس موقع پر پارلیمانی امور کے وزیر علی محمد خان نے کہا کہ حکومت پاکستان افغانستان کے شہریوں کی فلاح وبہبود کے لیے اپنا تعاون جاری رکھے گی۔ حکومت کا وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں یہ تحفہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان افغانستان کو ایک محفوط پر امن خوشحال ملک دیکھنا چاہتا ہے۔

علی محمد خان نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے افغانستان میں بیشتر پراجیکٹ مکمل کر لیے گئے ہیں،افعانستان میں پاکستان کے سفیر زاہد نصراللہ نے کہا اس جناح اسپتال کے تحفے سے دونوں ملکوں کے عوام اور حکومتوں کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان افغانستان میں انفرا اسٹرکچر کی بحالی کیلئے ایک بلین ڈالر سے زائد خرچ ‏کررہا ہے، اور اس منصوبے میں شامل بیشتر پراجیکٹ تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔

install suchtv android app on google app store