وزارتوں کی تبدیلیاں عام سی چیزیں ہیں، عمران خان نے سہانے خواب دکھائے اور دھوکا دیا: خورشید شاہ

پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما خورشید شاہ فائل فوٹو پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما خورشید شاہ

پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما خورشید شاہ عمران خان نے سہانے خواب دکھائے اور دھوکا دیا، ہمیں دعا کرنی چاہیے کہ ہمارے ملک کی خیر ہو ، دو بڑوں کی جنگ میں اسد عمر کو ہٹایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا وزارتوں کی تبدیلیاں عام سی چیزیں ہیں، عمران خان نے سہانے خواب دکھائے اور دھوکا دیا ، اسد عمر جیسے لوگوں کو قرضوں اور تمام چیزوں کا علم تھا ، علم ہونے کے باوجود کہا 90 دن میں تبدیلی لائیں گے ، آنے کے بعد صرف کچھ نہیں ہے کا رونا رویا گیا۔

خورشیدشاہ کا کہنا تھا وزیراعظم بھارت سے کشیدگی پر ساتھ بیٹھنےکو تیار نہیں تھے، عمران خان سنگین حالات میں ساتھ نہیں بیٹھےاب کیا بیٹھیں گے، اسد عمر کی ناکامی پرناکامی کے باعث تبدیلی تو نظر آرہی تھی، معیشت اتنی خراب ہوئی کہ آئی ایم ایف کی اپنی شرائط آگئیں۔

پی پی رہنما نے کہا چاروں صوبوں کو ہم نے اختیارات دیے تھے ، ان کے ہاتھ میں کچھ نہیں فواہد چوہدری کو اپنا نہیں پتہ تھا ، ہمیں دعا کرنی چاہیے کہ ہمارے ملک کی خیر ہو ، عمران نے چین میں جاکر جو تقریر کی تو پھر یہاں کون آئے گا ، عمران خان کی تقریر میں یہی تھا کہ پاکستان میں کرپشن ہے۔

ان کا کہنا تھا اسد عمر کو ملکی اقتصادیات کا کوئی تجربہ نہیں تھا، ملکی معیشت کے حالات اور گردشی قرضوں سےاسدعمر واقف تھے، اس کے باوجود بھی اسد عمر نے عوام کو خواب دکھائے۔

خورشید شاہ نے کہا ہم سیاستدان ہیں ناکامی تسلیم کرنی چاہیے، حکومتی ناکامی پر سیاست نہیں کریں گے، کہتے آرہے تھے پالیسیوں سے معاشی حالات خراب ہوں گے۔

رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا دو بڑوں کی جنگ میں اسد عمر کو ہٹایا گیا، شہریار آفریدی کواعجاز شاہ کے کہنے پر ہٹا یا گیا، شہریار آفریدی پی ٹی آئی کا بنیادی کارکن ہے۔

انھوں نے مزید کہا ہم نے 80 لاکھ خواتین کو امداد دی، آج حالات یہ ہیں خاکروب کی نوکری بھی نہیں ، ہم ساری قوم کے آگے کھڑے ہونےکو تیار ہیں ، میں نواز شریف کو بھی کہتا تھا پارلیمنٹ میں آؤ وہ نہیں آئے، عمران خان کو بھی ہم نے کہا کہ پارلیمنٹ میں آؤ لیکن عمران خان کے ذہن میں ابھی بھی کنٹینر ہے۔

خورشیدشاہ کا کہنا تھا ساری چیزیں پارلیمنٹ میں لائیں گےتو ملک ترقی کرنےلگے گا ، عبدالحفیظ شیخ پیپلزپارٹی کے وزیر خزانہ رہے، ثابت ہوا حکومت کوپیپلز پارٹی کی ضرورت پڑی ہے، مختلف پارٹیوں کوجمع کرکےپی ٹی آئی کا وجودعمل میں لایا گیا، اس حکومت میں حکمران محفوظ نہیں ہیں۔

پی پی رہنما نے کہا قیمتوں میں جیسےاضافہ کیا گیا تو ڈر ہے لوگ بجلی خریدنا نہ چھوڑ دیں، عمران خان سے مولانا فضل الرحمان کا استعفے کا مطالبہ ٹھیک ہے، ان ہاؤس تبدیلی بھی ہوسکتی ہے، نواز شریف نے پارلیمنٹ کی بالادستی تسلیم نہیں کی اور عمران خان بھی پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں، خورشید شاہ

ان کا کہنا تھا معیشت کا مسئلہ پارلیمنٹ میں لائیو حل ہوجائے گا، چیلنج کرتاہوں مسئلہ پارلیمنٹ میں حل نہ ہوا تو سیاست چھوڑ دوں گا۔

install suchtv android app on google app store