یہ نظام اگر مزید ایسا ہی چلتا رہا تو ملک بہت پیچھے رہ جائے گا: چیف جسٹس

چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ فائل فوٹو چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ

چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ نظام ایسے ہی چلتا رہا تو پاکستان بہت پیچھے رہ جائے گا۔

اسکول کی فیسوں میں اضافے سے متعلق کیس میں چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ نجی اسکول ہر سہولت کی الگ فیس وصول کرتے ہیں حالانکہ سرکاری اسکولوں میں ایک ہی فیس ادا کرنی ہوتی ہے کیونکہ نجی اسکولوں کی کوشش ہوتی ہے زیادہ سے زیادہ پیسے بٹورے جائیں اور کئی اسکولز کا منافع ایک ارب سے بھی زیادہ ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ کسی کے جائز طریقے سے پیسہ کمانے پر اعتراض نہیں لیکن سوال یہ ہے کیا فیسوں میں 5 فیصد اضافہ منافع کو روک رہا ہے؟ آڈٹ رپورٹس دیکھ کر لگتا ہے اسکولز کا منافع بڑھ رہا ہے، نجی اسکولز جتنا منافعکما رہے ہیں شایدہی دوسری کوئی صنعت کما رہی ہو، آڈٹ رپورٹ سے لگتا ہے پانچ فیصد تک سالانہ اضافے کی پابندی اسکولز کو متاثر نہیں کر رہی۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ تعلیم پر 70 سال سے کوئی توجہ نہیں دی گئی، نظام ایسی ہی چلتا رہا تو پاکستان بہت پیچھے رہ جائے گا، تعلیم حاصل کرنے کے حوالے سے دوبارہ آگاہی مہم کی ضرورت ہے، ہمیں سارے وسائل تعلیم کی طرف موڑنا ہوں گے، قوم کو پڑھا دیں تو سب کچھ خود ہی ٹھیک ہو جائے گا۔

install suchtv android app on google app store