آرمی چیف سے اردن کے چیف آف سٹاف کی ملاقات، عسکری تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

آرمی چیف سے اردن کے چیف آف سٹاف کی ملاقات فائل فوٹو آرمی چیف سے اردن کے چیف آف سٹاف کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے اردن کے چیف آف سٹاف آف اسٹرٹیجک پلاننگ اینڈ ڈیفنس روسز نے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ سے اردن کے چیف آف سٹاف آف سٹرٹیجک پلاننگ اینڈڈ یفنس روسز نے ملاقات کی، میجر جنرل نثار الہامنہ نے آرمی چیف سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جب کہ دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی اور سیکیورٹی تعاون بڑھانے اور عسکری تعلقات کو مزید فروغ دینے اور انسداد دہشتگردی تعاون پر اتفاق کیا گیا۔

install suchtv android app on google app store