چیئرمین نیب نے شریف خاندان کی خواتین کو جاری طلبی کے نوٹسز منسوخ کر دیے

چیئرمین نیب نے شریف خاندان کی خواتین کو جاری طلبی کے نوٹسز منسوخ کر دیے فائل فوٹو چیئرمین نیب نے شریف خاندان کی خواتین کو جاری طلبی کے نوٹسز منسوخ کر دیے

چیئرمین نیب نے شریف خاندان کی خواتین کو جاری طلبی کے نوٹسز منسوخ کرتے ہوئے کہا نیب خواتین کی حرمت، چادر و چار دیواری کے تقدس پریقین رکھتاہے، خواتین کو طلبی کی بجائے آج ہی سوالنامے ارسال کئے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے شریف خاندان کی خواتین کو جاری طلبی کے نوٹسز منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا، نوٹسز چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کے حکم پر منسوخ کیے گئے۔

چیئرمین نیب نے شریف خاندان کے تمام کیسز کی براہ راست نگرانی کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا خواتین کوطلبی کی بجائےآج ہی سوالنامے ارسال کیے جائیں، نیب خواتین کی حرمت، چادر و چاردیواری کے تقدس پر یقین رکھتا ہے۔

جاوید اقبال کا کہنا تھا احتساب سب کے لیے کی پالیسی پر سختی سے گامزن ہیں، نیب کی کسی سیاسی پارٹی سے وابستگی نہیں، تمام میگا کرپشن مقدمات کو میرٹ پر جلد نمٹایا جائے۔

یاد رہے 13 اپریل کو نیب نے اثاثہ جات کیس میں شہباز شریف خاندان کے خلاف تحقیقات کا دائرہ کار مزید وسیع کرتے ہوئے شہباز شریف کے پورے خاندان کو بیان کیلئے طلب کیا تھا۔

نیب ذرائع کا کہنا تھا حمزہ شہباز کو 16 اپریل اور نصرت شہباز کو 17 اپریل کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا ہے، حمزہ شہباز کو آئندہ ہفتہ دو دن کیلئے تحقیقات کیلئے طلب کیا گیا، حمزہ شہباز کو چنیوٹ نالہ کیس میں 15 اپریل اور آمدن سے زائد اثاثہ جات میں 16 اپریل کو طلب کیا گیا۔

اثاثہ جات کیس میں 18 اپریل کو رابعہ شریف اور 19 اپریل کو جویریہ شریف کو بھی طلب کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ نیب نے گزشتہ ماہ شہباز شریف کی دو بیگمات کے اثاثوں کی تفصیلات بھی حاصل کرلی تھیں، نصرت شہباز 69 لاکھ 56 ہزار پانچ سو شیئرز کی مالک اور تہمینہ درانی کے پاس گوادر میں چار کنال کے پلاٹ اور ایک ایکڑ بیش قیمت زمین کا انکشاف ہوا تھا۔

install suchtv android app on google app store