بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے انتخابی مہم کی تشہیر کے لیے پاکستانی نغمہ چوری کرلیا

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے انتخابی مہم کی تشہیر کے لیے پاکستانی نغمہ چوری کرلیا فائل فوٹو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے انتخابی مہم کی تشہیر کے لیے پاکستانی نغمہ چوری کرلیا

بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے انتخابی مہم کی تشہیر کے لیے پاکستانی نغمہ چوری کرلیا، جس کی وجہ سے بی جے پی پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی گئی ٹوئٹ میں بی جے پی رہنما راجا سنگھ نے کہا تھا کہ وہ 14 اپریل کو سری رام نوامی کے موقع پر اپنا نیا گانا ریلیز کریں گے جو انہوں نے بھارتی فوج کے نام کیا ہے۔

چوکیدار راجا سنگھ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر نئے گانے کی ریکارڈنگ کی ویڈیو بھی شیئر کی تھی جس کے بول اور دھن پاکستانی نغمے کی نقل ہے۔
پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ذاتی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھارتی حکمراں جماعت کے رہنما کی چوری پر ری ٹوئٹ کرتے ہوئے جواب دیا کہ ’ خوشی ہے کہ آپ نے نقل کی لیکن سچ بولنے کی بھی نقل کرنی چاہیے‘۔

install suchtv android app on google app store