ایم ایل ون منصوبے کے بعد 1 لاکھ 50 ہزار لوگوں کو نوکری دیں گے: وفاقی وزیرِ ریلوے

وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد خان فائل فوٹو وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد خان

وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد خان نے کہا ہے کہ انہوں نے 9 سال سے جھوٹ بولنا چھوڑ دیا ہے۔

شیخ رشید احمد خان نے کہا کہ ہم عمران خان کی قیادت میں مسائل کو حل کریں گے۔ ریلوے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا ایم ایل ون منصوبہ پاکستان کی تاریخ بدل دے گا۔ انہوں نے اعلان کی کہ ایم ایل ون منصوبے کے بعد 1 لاکھ 50 ہزار لوگوں کو نوکری دیں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ایم ایل ٹو پر بھی کام شروع ہو۔ انہوں نے کہا کہ میرے خزانے کی حالت خراب ہے، ایک لاکھ ملازمین ہیں جبکہ ڈیڑھ لاکھ سابقہ ملازمین کی پنشن دیتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 22 ٹرینیں چلا دیں ہیں جبکہ 16 مزید ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ شہید اسسٹنٹ ڈرائیور کی بیوہ کو 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے جبکہ اس کے بیٹے کو نوکری دی جائے گی ، اسسٹنٹ ڈرائیور ٹرین کے انجن میں آگ لگنے سے شہید ہو گیا تھا۔

 انہوں نے زخمی ہونے والوں کو بھی 5,5 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ ٹریک کی حفاظت اللہ کر رہا ہے، ہم نے ایک روپے کی چیز بھی درآمد نہیں کی اور ریلوے کے خسارے میں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے 9 سال سے جھوٹ بولنا چھوڑ دیا ہے، ہم عمران خان کی قیادت میں مسائل کو حل کریں گے۔

install suchtv android app on google app store