سندھ حکومت ڈیزائن منظور کرے، ٹریک پرتجاوزات ختم کردیں گے: شیخ رشید

وزیر ریلوے شیخ رشید فائل فوٹو وزیر ریلوے شیخ رشید

وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے آئی ایم ایف پروگرام میں جانا مجبوری ہے ، کراچی سرکلرریلوےآج نہیں بنی توکبھی نہیں بنےگی، سندھ حکومت ڈیزائن منظور کرے، ٹریک پرتجاوزات ختم کردیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں وزیرریلوے شیخ رشید نے کراچی چیمبرآف کامرس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا میرے علاقےمیں جو بدمعاش ہے وہ تھانے کا خرچہ اٹھاتا ہے، سیاسی استحکام کے بغیر ملک میں معاشی استحکام نہیں آسکتا، معاشرےمیں پیسے کی فراوانی سے بدعنوانی بڑھی ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا گزشتہ چندماہ میں 24ٹرینیں چلا چکے ہیں، گرین لائنز اور رحمان باباایکسپریس میں بچوں کاکرایہ نصف کردیاہے، جناح ایکسپریس چلارہے ہیں، سرسید ایکسپریس جلد شروع کریں گے۔

وزیر ریلوے نے کہا ملک میں مال گاڑیوں کی تعدادمیں اضافہ کررہےہیں، رحمان باباایکسپریس میں بچوں کاکرایہ 30فیصد کردیاہے، ریلوےکی آمدن میں ہرماہ بتدریج اضافہ ہورہاہے، سی پیک میں ریلوے کے منصوبے بھی شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کیا آپ کونہیں پتہ نواز شریف اور آصف علی زرداری کی حکومت چور تھی ، سب جانتے ہیں عمران خان اپنی ہرممکن کوشش کررہے ہیں، اس ملک کی بجلی کیوں بڑھی ہے کیونکہ ہم نے بجلی مہنگی لی ہے۔

شیخ رشید نے کہا ریلوےمیں گزشتہ سال سے 4ارب روپے زیادہ آمدن ہوئی ہے، پاکستان کا سب سےزیادہ سینئرسیاسی کارکن ہوں، ہم کنٹینرٹرین آج شروع کرتے ہیں کراچی چیمبر ذمہ داری لے، سیاستدان مرجائےگا کچھ نہیں دےگا،خزانہ غریب نےنہیں لوٹا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا وزارت میں وزیراورسیکریٹری کےبغیرکرپشن نہیں ہوسکتی، آئی ایم ایف کی بڑی سخت شرائط ہونگی، مجھےکابینہ میں پسند نہیں کیاجاتا، معاشرہ کرپٹ ہوچکا ہے ملک وحشیانہ طریقے سےلوٹاگیا۔

گیس کی قیمتوں میں اضافہ چوروں کی وجہ سے ہوا، کراچی سرکلرریلوےآج نہیں بنی تو پھر کبھی نہیں بنے گی ، سندھ حکومت جو دن ڈیزائن منظورکرےتجاوزات ختم کردیں گے، پاکستان ریلوے ساری انکروچمنٹ ختم کر کے ان کو دے گی۔

5ارب روپےڈیزائن کےلیےدےچکےہیں،7ارب اورمانگ لیےگئے، گوادرجیسی دنیا میں کوئی پورٹ نہیں ہے، گوادرمیں190جہاز روزانہ کھڑےہوسکتےہیں، ہمارےپاس آئی ایم ایف کے سواکوئی چارہ نہیں ہے، سی پیک کیلئے1707کلومیٹرکا ڈبل ٹریک بنارہےہیں۔

دو جماعتوں نےاس قوم کوبےوقوف سمجھاہواہے، آئی ایم ایف پروگرام میں جانا مجبوری ہے، وقار سےوہی زندہ رہ سکتا ہے جو چندے کے لیے ہاتھ نہ پھیلائے۔

install suchtv android app on google app store