شریف اور زرداری خاندان نے ملک لوٹا اور اب ملک سے فرار ہونا چاہتے ہیں: وزیر ریلوے شیخ رشید

وزیر ریلوے شیخ رشید فائل فوٹو وزیر ریلوے شیخ رشید

وزیر ریلوے شیخ رشید نے انکشاف کیا شہبازشریف کو این آر او مانگتے سنا ہے، شریف اور زرداری خاندان نے ملک لوٹا اور اب ملک سے فرار ہونا چاہتے ہیں۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ دو سےتین ماہ میں چور جیل چلے جائیں گے، عمران خان اور پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، وزارت کا بھوکا نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا آصف زرداری، حمزہ شہباز کے پیسے نکل رہے ہیں ، نواز اور شہباز شریف نے جو لوٹا اس کا سود 7ارب ادا کررہےہیں۔

قبائلی اضلاع میں تحریک انصاف کی حکومت پرفضل الرحمان پریشان ہیں۔

شیخ رشیداحمد نے انکشاف کیا شہبازشریف کو این آراومانگتے سنا ہے، شہباز، حمزہ شہباز اور سلمان کا کیس سیریز ہے۔ آصف زرداری کا فالودہ والا اور شہبازشریف کا ہتھوڑے والا ایک ہی نکلے، دو سے تین ماہ میں چور جیل چلے جائیں گے۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا مودی الیکشن جیتتا ہےتو پاکستان اور بھارت کے تعلقات اچھے ہیں، میرا وزیراعظم کے ساتھ وزارت کا کوئی تعلق نہیں، مودی کی حکومت دوبارہ آئی تو پاک بھارت تعلقات ٹھیک نہیں ہوں گے، مودی نے جو نقشہ کھینچا ہے وہ جنگ کا ہے۔

انھوں نے مزید کہا عمران خان ملک کی معیشت کو ٹھیک کر رہے ہیں، تھوڑے بہت لوگوں کو قربانی دینی پڑے گی، چوروں نے خزانے کو لوٹا بہت ظلم کیا ہے ۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا آصف زرداری کے فالودے والے سے 2 ارب نکل رہے ہیں، اربوں روپے لوٹ کر باہر لے گئے ،اب خود باہر جانا ہے، وہ گیدڑ ہوتا ہے جو لوگوں کو لوٹتا اور بھاگ جاتا ہے۔

مہنگائی کے حوالے سے انھوں نے کہا گیس، پیٹرول اور بجلی کے بعد اگرگوشت بھی مہنگا ہوگیا توکوئی عذاب نہیں آجائےگا۔

install suchtv android app on google app store