اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن

اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن  کے دوران 111 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے فائل فوٹو اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کے دوران 111 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے

وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کے دوران افغان شہریوں سمیت 111 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

اذرائع کے مطابق اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کیا گیا۔

جس کے تحت رورل، سٹی اورانڈسٹریل ایریا کے 250 سے زائد گھروں، ہوٹلوں اور فیکٹریوں میں تلاشی لی گئی۔

آپریشن کے دوران مشتبہ افراد کی قومی شناختی دستاویزات کی تصدیق کی گئی جب کہ 111 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا، جن میں 27 افغان شہری بھی شامل ہیں، حراست میں لیے گئے افراد سے خفیہ مقام پر تفیش کی جارہی ہے۔

install suchtv android app on google app store