اسلامی نظریاتی کونسل نے نیب کے ہاتھوں ملزمان کو ہتھکڑیاں پہنانا شریعت کے خلاف قرار دے دیا

چیرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز فائل فوٹو چیرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز

اسلامی نظریاتی کونسل نے نیب کے ہاتھوں ملزمان کو ہتھکڑیاں پہنانا پاکستانی قانون اور اسلامی شریعت کے خلاف قرار دے دیا۔

اسلامی نظریاتی کونسل کااسلام آباد میں جاری دوسو پندرہواں اجلاس اختتام پذیر ہوگیا اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں چیرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے اجلاس کے اہم فیصلوں سے متعلق اگاہ کیا ان کا کہنا تھا کہ نیب کے ہاتھوں ملزمان کو ہتھکڑیاں پہنانا اور ملزم کی حیثیت میں میڈیا ٹرائل پاکستانی قانون اوراسلامی شریعت کے خلاف ہے کونسل نے نیب آرڈیننس کو شریعت اسلامی کے تناظر میں جانچنے کیلئے جسٹس ر رضا خان کی صدارت میں ایک کمیٹی قائم کر دی ہے۔

کونسل اجلاس کے پہلے روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے ساتھ طے پایا کہ ماحولیاتی بہتری جنگلات کے فروغ گلشن قرآن بنانے اور پانی کے ضیاء کو روکنے کیلئے مذہبی امور وزارت موسمیات اور نظریاتی کونسل کے اشتراک سے ایوان صدر میں ایک کنوینشن منعقد کیا جائے گا۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملے بہاولپور میں شاگرد کے ہاتھوں استاد کے قتل نیوزیلینڈ میں پیش آنے والے واقعہ اور 8 مارچ کو خواتین مارچ میں نازیبا نعرے اور بینرز پر شدید تشویش اور مذمت کا اظہار کیا۔

install suchtv android app on google app store