گلگت بلتستان میں سیاحت کے وسیع مواقع ہیں: وزیراعظم

گلگت بلتستان میں سیاحت کے وسیع مواقع ہیں: وزیراعظم فائل فوٹو گلگت بلتستان میں سیاحت کے وسیع مواقع ہیں: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں ساحلی مقامات سے لے کر پہاڑوں اور صحرائی علاقوں تک دنیا میں سیاحت کے لئے بہترین دلکش مناظر موجود ہیں۔

انہوں نے بدھ کی شام اسلام آباد میں سیاحت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بلوچستان کی ساحلی پٹی ابھی تک سیاحوں کی منتظر ہے لیکن بدقسمتی کی بات ہے کہ اشرافیہ اپنے سیاحتی مقامات کی تلاش کی بجائے یورپ اور مغربی ملکوں میں جانے کو ترجیح دیتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اللہ نے ہمیں کوہ سلیمان، قراقرم اور ہمالیہ کی چوٹیوں سے متنوع خوبصورتی سے نوازا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان تینوں پہاڑی سلسلوں میں اپنی ہمہ جہت خصوصیات کے باعث بہت زیادہ سبزے، جنگلی جانوروں اور پرندوں کی بہتات ہے جس کی دنیا کے کسی حصے میں مثال نہیں ملتی۔

عمران خان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کے وسیع مواقع ہیں اور امن وامان کی صورتحال میں بہتری کے بعد بڑی تعداد میں لوگوں نے علاقے کی سیاحت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نتھیا گلی جیسے کئی خوبصورت مقامات ہیں لیکن ان علاقوں کو ترقی دینے کی ضرورت ہے۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستانی سیاحوں کو ملک کے خوبصورت مقامات کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

تاہم وزیراعظم نے خبردار کیا کہ ماحول کا خیال رکھتے ہوئے سیاحت کو ذمہ داری کے ساتھ فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ خصوصاً سکھ، بدھ مت اور ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے یاتریوں کی ان کے مذہبی مقامات کی یاترا سے ملک میں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہو گا۔

install suchtv android app on google app store