وزیراعظم عمران خان نے شہبازشریف کو خط لکھ دیا

وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن کے 2 ممبران کی تقرری کے معاملے پر شہبازشریف کو خط لکھ دیا ہے فائل فوٹو وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن کے 2 ممبران کی تقرری کے معاملے پر شہبازشریف کو خط لکھ دیا ہے

وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن کے 2 ممبران کی تقرری کے معاملے پر اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو خط لکھ دیا۔

ذرائع کے مطابق اس سے قبل وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کی جانب سے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو خط لکھا گیا تھا جسے قائد حزب اختلاف نے آئینی تقاضوں کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے مسترد کیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن لیڈر کے اعتراض کے بعد شہبازشریف کو خود خط لکھا ہے اور اس خط میں بھی پہلے والے خط کے نام دوبارہ تجویز کیے گئے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان کے الیکشن کمیشن کے ممبر کے لیے امان اللہ بلوچ، منیر کاکڑ اور نوید جان بلوچ کے نام تجویز کیے ہیں جب کہ سندھ کے لیے خالد صدیقی، فرخ ضیاء شیخ اور ایاز محمود کے نام دیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن چیمبر نے وزیراعظم کے قائد حزب اختلاف کو خط پر بھی اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے پر خطوط سے کوئی پیشرفت نہیں ہوگی، جب تک وزیراعظم عمران خان اپوزیشن لیڈر شہبازشریف سے ملاقات نہیں کرتے تب تک معاملے آگے نہیں بڑھ پائے گا۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن چیمبر نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور کمیشن کے ممبران کی تعیناتی کے لیے آئینی راستہ ہے جس کے لیے قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف کا متفق ہونا ضروری ہے، ماضی میں بھی اس طرح کی تقرری کیلئے قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف کے درمیان ملاقاتوں اور اتفاق کی مثالیں موجود ہیں۔

واضح رہے کہ سندھ اور بلوچستان کے الیکشن کمیشن کے ممبران اپنی مدت مکمل کرچکے ہیں اور نئے ممبران کی تعیناتی کے لیے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

 

install suchtv android app on google app store