بلاول کرپشن کیخلاف باہر نکلتا تو وہ قومی ہیرو ہوتا: وزیر ریلوے

وزیر ریلوے شیخ رشید فائل فوٹو وزیر ریلوے شیخ رشید

وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ بلاول کرپشن کیخلاف باہر نکلتا تو وہ قومی ہیرو ہوتا، بلاول اپنے باپ کیلئے اپنی سیاسی چتا جلا رہے ہیں۔

نوشہرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں ریلوے میں انقلاب لائیں گے، گزشتہ حکومت نے ریلوے پر کوئی توجہ نہیں دی، ہم ٹرین مارچ کرنے جارہے تھے تواجازت نہیں دی گئی، آج بلاول بھٹو نے ٹرین مانگی، ہم نے فری ٹریک دے دیا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بلاول کرپشن کیخلاف باہرنکلتا تو وہ قومی ہیروہوتا، بلاول اپنے والد کیلئے اپنا سیاسی مستقبل ختم کررہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ آج جن کو ٹرین دی ہے وہ اپنے گریبان میں جھانکیں، ہمیں ٹرین مارچ نہیں کرنے دیا گیا مگر بلاول کو ٹرین مارچ کرنے دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول صاحب ہم سندھ سمیت پورے ملک میں ٹرین چلائیں گے، سندھ میں انگریز کے بنائے ہوئے ٹریکس بحال کریں گے ۔

ان کا کہنا تھا کہ درگئی کیلئے 25 سال بعد ٹرین سروس بحال کی جا رہی ہے ،خواہش ہے ہر اس جگہ ٹریک بنائیں جہاں انگریز نے ٹریک بنایا، وزیر ریلوے نے کہا کہ پورے ملک میں ٹرینوں کا جال بچھائیں گے، آلودگی کے باعث آئل ٹرینوں کو ختم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کو ٹرین ٹریکس پر رکاوٹیں ختم کرنی چاہئیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ کراچی سے پشاور کیلئے ڈبل ٹریک ڈالا جائے گا، ٹرین سروس سی پیک کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،آج جن کو ٹرین دی ہے وہ اپنے گریبان میں جھانکیں، پچھلی حکومتوں نے ٹرینوں کی بہتری کیلئے کچھ نہیں کیا، ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے۔

install suchtv android app on google app store