ترکی کی لازوال دوستی کی جھلک، عمارتوں کو پاکستان کے قومی رنگ سے جگمگایا

ترکی کی لازوال دوستی کی جھلک فائل فوٹو ترکی کی لازوال دوستی کی جھلک

یوم پاکستان کے موقع پر ترکی کے شہروں میں عمارتیں پاکستان کے قومی رنگ سبز سے جگمگا اٹھیں۔

پاکستان اور ترکی کی لازوال دوستی کی جھلک ایک مرتبہ پھر دنیا کے سامنے آگئی۔

اسلام آباد میں قائم ترک سفارتخانے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا جس میں پاکستان کے قومی رنگ سے مزین عمارت اور پل کی تصویر دکھائی گئی۔

ترک سفارتخانے نے اپنے پیغام میں کہا کہ ' ہم پاکستان میں اپنی بہنوں اور بھائیوں کو تہہ دل سے یوم پاکستان کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔'

سفارتخانے کی جانب سے جاری ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ استنبول کا بوسپورس برج کو سبز رنگ میں ڈھل گیا جبکہ دوسری جانب انقرہ کی ایک عمارت کے الیکٹرونک بورڈ میں جیوے پاکستان کی عبارت موجود ہے۔

اس کے علاوہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ترک صارفین نے بھی اس عمارت کی ویڈیو شیئر کی۔

اس کے علاوہ عمارت کے قریب موجود ایک ٹاور پر پاکستان اور ترکی کے پرچم بھی آویزاں تھے۔

install suchtv android app on google app store