وفاقی کابینہ کا اجلاس 26 مارچ کوطلب

وفاقی کابینہ کا اجلاس 26 مارچ کوطلب فائل فوٹو وفاقی کابینہ کا اجلاس 26 مارچ کوطلب

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کااجلاس 26 مارچ کوطلب کرلیا، جس میں عمران خان ملیشیا کے ہم منصب کے دورے پر کابینہ کو اعتماد میں لیں گے جبکہ اسدعمر ملائیشیا کے ساتھ ہونے والے معاہدوں پر بریفنگ دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس 26 مارچ کو وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا، وفاقی کابینہ اجلاس میں 20 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی اور ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں وزیراعظم ملیشیا کے ہم منصب کے دورے پر کابینہ کواعتماد میں لیں گے جبکہ وزیر خزانہ اسدعمر ملیشیا کے ساتھ ہونے والے معاہدوں پر بریفنگ دیں گے۔

کابینہ ” لاہورنئی دہلی بس سروس” معاہدے میں توسیع کا جائزہ لےگی اور سرمایہ کاری بورڈ کی تشکیل نو کی سمری پر بھی غور کرے گی جبکہ ہوا بازی پالیسی 2019 کی منظوری دے گی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کراچی انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ بورڈ کی تشکیل نو کی سمری بھی پیش ہوگی اور پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کی تشکیل نوکا جائزہ لےگی۔

اجلاس میں مختلف اداروں میں تقرریوں کی منظوری دی جائےگی ، پی ٹی ڈی سی میں غیر قانونی بھرتیوں کا معاملہ بھی زیرغور آئے گا جبکہ اقتصادی رابطہ کمیٹی اورکابینہ کمیٹی توانائی کےفیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔

install suchtv android app on google app store