23 مارچ کا دن ہماری ذمےداری کی یاد دہانی کرانے کا دن ہے: بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا آج کا دن ہماری ذمےداری کی یاد دہانی کرانے کا دن ہے، نظریہ پاکستان کی جڑوں پر کلہاڑے مارنے والے باز آجائیں، پیپلز پارٹی قائداعظم، شہید بھٹو، شہید بی بی کا خواب پورا کر کے دم لے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو نے یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں کہا آج بانیان مملکت خداداد کے وژن سے تجدید عہد نو کا دن ہے، آج کا دن ہماری ذمےداری کی یاددہانی کرانے کا دن ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوری معاشرہ قائم کرنا ہماری ذمے داری ہے، ایسا معاشرہ جہاں امن ، انصاف و انسانی حقوق کا احترام ہو، نظریہ پاکستان کی جڑوں پر کلہاڑے مارنے والے باز آجائیں۔

پی پی ہی چیئرمین نے کہا اقوام چند افراد کے مفاد پورا کرنے کے لیے اصول نہیں بناتیں، باوقار قومیں قومی مفاد،عوام کی بہبود سامنے رکھ کر بیانیہ بناتی ہیں، انتہا پسندی ودہشت گردی سے پوری قوم زخمی ہے، خطرات منڈلا رہے ہیں، ایسےحالات ک اسامنا کرنے کے لیے اٹل ارادوں کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دکھاوے اور عارضی بنیادوں پر بنائی گئی پالیسیز ہمیشہ ناکام ہوئی ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی نظریہ پاکستان اور قرارداد پاکستان کی حقیقی علمبردار ہے، ہم تمام مشکلات، ناانصافیوں اور انتقامی کارروائیوں کا مقابلہ کریں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا پیپلز پارٹی قائداعظم، شہید بھٹو، شہید بی بی کا خواب پورا کر کے دم لے گی، وہ خواب پرامن ، ترقی پسند اور خوشحال پاکستان کا خواب ہے۔

install suchtv android app on google app store