وزیراعظم نریندر مودی کا عمران خان کو یوم پاکستان پر نیک خواہشات کا پیغام

وزیراعظم نریندر مودی کا عمران خان کو یوم پاکستان پر نیک خواہشات کا پیغام فائل فوٹو وزیراعظم نریندر مودی کا عمران خان کو یوم پاکستان پر نیک خواہشات کا پیغام

زیراعظم نریندر مودی نے یوم پاکستان پر وزیراعظم پاکستان کو میسج کر کے پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں بتایا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے انہیں یوم پاکستان کے حوالے سے میسج کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مودی نے کہا کہ ‘پاکستان کے قومی دن پر میں پاکستانی عوام سے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں’۔

مودی کا کہنا تھا کہ’ وقت آگیا ہے کہ برصغیر کے عوام مل کر امن اور خوش حالی کے لیے کام کریں’۔

وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ مودی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ‘دہشت گردی اورجارحیت سے پاک ماحول کے لیے مل کر کام کرنے کا وقت ہے۔

install suchtv android app on google app store