ملیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد کو اعلیٰ ترین ایوارڈ نشانِ پاکستان سے نواز دیا گیا

ملیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد کو اعلیٰ ترین ایوارڈ نشانِ پاکستان سے نواز دیا گیا فائل فوٹو ملیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد کو اعلیٰ ترین ایوارڈ نشانِ پاکستان سے نواز دیا گیا

ملیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد کو پاکستان کے اعلیٰ ترین ایوارڈ نشانِ پاکستان سے نواز دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آج ملیشین وزیراعظم مہاتیرمحمد کےاعزازمیں ایوان صدر میں خصوصی تقریب ہوئی، جس میں وزیراعظم پاکستان سمیت اعلیٰ‌ سول و عسکری قیادت نے شرکت کی۔

اس اہم تقریب میں وفاقی وزرا، ارکان پارلیمنٹ اور  دیگر معزز مہمان بھی شریک ہوئے. اس موقع پر صدرعارف علوی نے مہاتیرمحمد کو نشان پاکستان کے اعزاز سے نوازا۔

یاد رہے کہ 18 فروری 2019 کو صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو نشانِ پاکستان سے نوازا تھا، یہ مملکت کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ ہے، اورشہزادہ محمد یہ اعزاز حاصل کرنے والے 23 غیر ملکی تھے۔

install suchtv android app on google app store