پاکستان دورے کا مقصد صرف تعلقات میں بہتری نہیں، بلکہ کاروباری روابط بڑھانا ہے: مہاتیر محمد

پاکستان دورے کا مقصد صرف تعلقات میں بہتری نہیں، بلکہ کاروباری روابط بڑھانا ہے: مہاتیر محمد فائل فوٹو پاکستان دورے کا مقصد صرف تعلقات میں بہتری نہیں، بلکہ کاروباری روابط بڑھانا ہے: مہاتیر محمد

 

وزیر اعظم ملیشیا مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ پاکستان دورے کا مقصد صرف تعلقات میں بہتری نہیں، بلکہ کاروباری روابط بڑھانا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں‌ نے بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ بڑے کاروباری وفد کے ہمراہ آنے کا مقصد دونوں ممالک میں بزنس پارٹنرشپ بڑھانا ہے۔

مہاتیر محمد نے کہا کہ آزادی کے وقت ملیشیا وسائل کے باوجود ایک غریب ملک تھا، ابتدائی طورپر ہم نے زرعی اصلاحات کے ذریعے کامیابیاں حاصل کیں، ترقی کےلئے صرف زراعت نہیں، بلکہ انڈسٹریزکی ترقی لازم ہے۔

انھوں نے کہا کہ صنعت کاری کے ذریعے ملازمت کے مواقع پیدا ہوتے ہیں، کامیابی کےلئے سرمایہ کاروں کو ترجیحی بنیاد پر سہولتیں دی گئیں، ملیشیا کی کامیابی کابڑا سبب غیرملکی براہ راست سرمایہ کاری ہے۔

مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ دورے کا مقصد بہترتعلقات نہیں، کاروباری روابط بڑھانا ہے، بزنس کانفرنس کے انعقاد پر پاکستان کے شکر گزارہیں، تاجروں کے لئے اشتراک کے مواقع پیدا کرنا ضروری ہیں، اس طرح کی کانفرنسز ایک دوسرے کو سمجھنے کا موقع دیتی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی کے لئے امن وامان میں استحکام ضروری ہے، امن واستحکام نہیں ہوگا، تو کوئی بھی سرمایہ کاری نہیں کرے گا، عوام کے پاس روزگار ہوگا تو وہ حکومت کو ٹیکس ادا کرسکیں گے، تعلیم اور کفایت شعاری کے ذریعے قومیں ترقی کرتی ہیں، پیسہ حکومت نہیں عوام اور سرمایہ کار کے ذریعے بنایا جاتا ہے، سرمایہ کاروں اور عوام کیلئے بہتر ماحول کی فراہمی حکومت کا کام ہے۔

انھوں‌نے کہا کہ ہم یہودیوں کے خلاف نہیں، مگر اسرائیل کو ملیشیا نے تسلیم نہیں کیا، اسرائیل، مغرب آزادی کے حامی ہیں توہمیں بھی بات کرنے کاحق ہے، اسرائیل نےکسی اور کی زمین پرقبضہ کیا ہے، اس لئے اس کے خلاف ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ مہاتیر محمد نے ملائیشیا کو بدل کر رکھ دیا، ڈاکٹر مہاتیر محمد ملائیشیا میں بڑی تبدیلی لائے۔

اسلام آباد میں پاکستان سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ایسا اس لیے ہے کہ ان میں سے اکثریت لیڈرز نہیں صرف آفس ہولڈرز ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ لیڈرز وہ ہوتے ہیں جن کا نظریہ ہوتا ہے اور وہ مورل ایشوز پر کھڑے ہوتے ہيں، لیکن بدقسمتی سے دیگر لیڈرز اسٹینڈ نہيں لیتے اور سب کو خوش کرتے ہيں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ مہاتیر محمد نے ملائیشیا کو بدل کر رکھ دیا، ڈاکٹر مہاتیر محمد ملائیشیا میں بڑی تبدیلی لائے۔

انہوں نے کہا کہ مہاتیر محمد کے دورہ پاکستان پر ہر پاکستانی کو خوشی ہوئی، مہاتیر محمد کا دورہ پاکستان ہمارے لیے مسرت کا باعث ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملائیشیا کی ترقی میں مہاتیر محمد نے نمایاں کردار ادا کیا۔

23 مارچ یوم پاکستان پریڈ میں ملائیشیا کے وزیراعظم مہمان خصوصی ہوں گے۔

install suchtv android app on google app store