سانحہ نیوزی لینڈ: 8 پاکستانی شہداء کرائسٹ چرچ کے مقامی قبرستان میں سپردخاک

نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملے میں د 8 پاکستانی شہداء کو کرائسٹ چرچ کے مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ہے فائل فوٹو نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملے میں د 8 پاکستانی شہداء کو کرائسٹ چرچ کے مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ہے

نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملے میں شہید ہونے والے 8 پاکستانیوں کو کرائسٹ چرچ کے مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کے مطابق شہداء کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے متعلقہ خاندانوں کے 20 سے زائد افراد پاکستان سے روانہ ہوئے، جنہیں سفری سہولیات پاکستان اور نیوزی لینڈ کی حکومتوں کی جانب سے فراہم کی گئیں۔

ترجمان کے مطابق شہداء کی نماز جنازہ میں نیوزی لینڈ بھر سے آئے 5 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔

ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ سانحے کے ایک شہید سید اریب احمد کا جسدِ خاکی آئندہ چند دنوں میں پاکستان پہنچ جائے گا، اس حوالے سے ان کے اہلخانہ کو آگاہ رکھا جارہا ہے۔

ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ کرائسٹ چرچ میں پاکستانی ہائی کمشنر اور ہائی کمیشن کا عملہ شہدا کے اہلخانہ کی معاونت کے لیے موجود رہے گا۔

واضح رہےکہ گزشتہ ہفتے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی 2 مساجد پر حملوں میں 9 پاکستانیوں سمیت 50 افراد شہید ہوئے۔

install suchtv android app on google app store