پیپلزپارٹی تشدد کے ڈر سے خاموش بیٹھ کر تماشہ نہیں دیکھے گی: خورشید شاہ

پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما خورشید شاہ فائل فوٹو پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما خورشید شاہ

پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے آج بس چھوٹا سا ٹریلر دیکھا ہے، پکچر ابھی باقی ہے، پیپلز پارٹی تشدد کے ڈر سے خاموش بیٹھ کر تماشہ نہیں دیکھے گی۔

تفصیلات کے مطابق سکھر میں پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سیلکٹڈ حکومت میں آنے والوں کو جمہوریت کا پتہ نہیں، پیپلزپارٹی تشدد کے ڈر سے خاموش بیٹھ کر تماشہ نہیں دیکھے گی، حکومت نے آج بس چھوٹا سا ٹریلر دیکھا ہے، پکچر ابھی باقی ہے۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ جان بوجھ کر حالات خراب کئے جا رہے ہیں، حربے استعمال کرکے پیپلزپارٹی کو جھکایا نہیں جاسکتا، پیپلز پارٹی کارکنان ہر حالات کا مقابلہ کریں گے۔

پی پی رہنما نے کہا احتساب آئین اور قانون کے مطابق ہونا چاہئے، حکومت کی کوشش ہے نیب کی آڑ میں ملک میں انتشار پھیلے، حکومت کو سندھ کے اداروں اور عدالتوں پر اعتبار نہیں۔

ان کا کہنا تھا کارکنوں کو گرفتار کرنا اچھی بات نہیں، راولپنڈی نے ہمیشہ پیپلزپارٹی کو لاشیں دیں، فواد چوہدری کو بیان دینے کے علاوہ کچھ نہیں آتا، ہماری ہمیشہ کوشش رہی ملک آئین اور قانون کے مطابق چلے۔

خورشید شاہ نے کہا کیا سندھ کی عدالتوں پر اعتماد نہیں جو پنڈی لے گئے، شاید پنڈی کی عدالتیں پیپلز پارٹی کیلئے بنی ہیں، پنڈی کورٹ سے بینظیر صاحبہ کو سزا دلائی تھی۔

پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما کا کہنا تھا ہم انہیں دعوت دیتے ہیں پارلیمنٹ کے اندر آئیں بات کریں، شیخ رشید کی بات ہم ریکارڈ پر لانا چاہتے ہیں، اللہ نہ کرے کچھ ہو جائے تو بات ریکارڈ پر ہونا ضروری ہے۔

یاد رہے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے نیب نے ابتدائی تفتیش مکمل کر لی ہے ، دونوں باپ بیٹا تحقیقات کے لئے اسلام آباد میں نیب کے دفتر میں پیش ہوئے۔

یہ بلاول بھٹو کی کسی بھی تفتیشی ادارے کے روبرو اپنی زندگی کی پہلی پیشی تھی۔

تفتیشی حکام نے دونوں سے الگ الگ کمرے میں پوچھ گچھ کی اور تحریری سوالنامہ بھی دیا۔

install suchtv android app on google app store