ہمیں ہمارے نانا کے قتل میں انصاف نہیں ملا، اور ان کے نواسے پر ٹرائل کردیا: بختاور بھٹو

بختاور بھٹو اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو فائل فوٹو بختاور بھٹو اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو

سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو کا کہنا ہے کہ ہمیں ہمارے نانا کے قتل میں انصاف نہیں ملا، اور ان کے نواسے پر ٹرائل کردیا، خاندان کی تیسری نسل ہے جس کا جھوٹے کیسز میں ٹرائل ہورہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بھائی بلاول بھٹو اور والد کی نیب میں پیشی پر اپنے بیان میں کہا خاندان کی تیسری نسل ہے جس کاجھوٹےکیسز میں ٹرائل ہورہا ہے، ڈکٹیڑوں کے ڈھانچے بھی نہیں چھوئے جاتے، ہمیں ہمارے ناناکےقتل میں انصاف نہیں ملا، ہمارے ناقص نظام نے ان کے نواسے پرٹرائل کردیا۔

یاد رہے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو آج والد آصف علی زرداری کے ساتھ نیب میں پیش ہوں گے،اس موقع پر نیب کی درخواست پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی کی سربراہی میں جے آئی ٹی آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے بیانات ریکارڈ کرے گی، جے آئی ٹی ارکان کی جانب سے زبانی سوالات کے ساتھ ساتھ سوالنامے بھی تیار کئے گئے ہیں، جن کے تحریری جوابات طلب کئے جائیں گے۔

 

install suchtv android app on google app store