کرتارپور راہداری: پاک بھارت تکنیکی مذاکرات کا اعلامیہ جاری، مذاکرات مثبت قرار

کرتارپور راہداری کرتارپور راہداری پر پاک بھارت تکنیکی مذاکرات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے فائل فوٹو کرتارپور راہداری کرتارپور راہداری پر پاک بھارت تکنیکی مذاکرات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے

کرتارپور راہداری پر پاک بھارت تکنیکی مذاکرات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، مذاکرات مثبت اور تعمیری ماحول میں ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق اعلامیے میں کہا گیا ہے کرتارپور راہداری کے زیرو پوائنٹ کا مشترکہ سروے کیا گیا، کرتاپورراہداری سے متعلق تکنیکی معلومات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

سڑک کی تعمیر اور اس کے حفاظتی اقدامات پر غور ہوا، اعلامیے میں کہا گیا ہے بعض تکنیکی امور پر اتفاق رائے ہوگیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق حل طلب تکنیکی امور جلد طے کرلیے جائیں گے، مذاکرات کا آئندہ دور دو اپریل کو واہگہ میں ہوگا۔

کرتار پور راہداری منصوبے پر پاک بھارت ٹیکنیکل ماہرین کی ملاقات زیرو لائن پر ہوئی، جس میں پاکستان اور بھارت نے کرتارپور راہداری پر دونوں جانب باڑ لگانے پر اتفاق کرلیا گیا۔

یاد رہے اس سے قبل 14 مارچ کو ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کی قیادت میں ایک وفد اٹاری گیا تھا، جہاں بھارتی حکام سے کرتار پور راہداری منصوبے پر مذاکرات کئے گئے تھے۔

وطن واپسی پر ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا پاک بھارت وفود میں دوسری ملاقات 2 اپریل کو پاکستان میں ہوگی، بہت اچھی میٹنگ ہوئی، ہم آگے بڑھ چکے ہیں، 19 مارچ کو کرتارپور راہداری پر زیرو پوائنٹ پر ایک اور اجلاس ہوگا، 2 اپریل کو اجلاس پاکستان میں ہوگا، جس میں میڈیا کو مدعو کریں گے۔

install suchtv android app on google app store