سینیٹ نے پارلیمانی سال 2018ء کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

سینیٹ نے 2018ء کے پارلیمانی سال کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی فائل فوٹو سینیٹ نے 2018ء کے پارلیمانی سال کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

سینیٹ نے 2018ء کے پارلیمانی سال کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔ قائد ایوان شبلی فراز نے کہا ہے کہ پلی بارگین اور چیئرمین نیب کے اختیارات سے متعلق نیب قوانین میں ترامیم کرنی ہیں۔ کرپشن کیسز کے باعث اپوزیشن اور حکومت میں تلخی دیکھنے میں آئی۔

سینیٹ میں قائد ایوان شبلی فراز نے حکومتی اور اپوزیشن سینیٹرز کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹ کی ایک سالہ کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ 2018ء میں سینیٹ اور عام انتخابات کے باعث قانون سازی کم ہوئی۔

شبلی فراز نے کہا کہ حکومت کو سینیٹ میں اقلیت میں ہونے کے باوجود قانون سازی کیلئے اپوزیشن کا تعاون حاصل ہے۔ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) قوانین کو تبدیل نہیں کرسکیں، ان کو اتفاق رائے سے تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع اور نیب قوانین میں ترمیم کے بل اتفاق رائے سے منظور کیے جائیں گے۔

سینیٹ میں قائد ایوان نے بتایا کہ نیوزی لینڈ میں مسجد پر دہشتگردی کے حملے کے بارے میں قرارداد سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرادی گئی ہے۔ ہم نیوزی لینڈ میں مسجد پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

شبلی فراز نے مزید کہا کہ سینیٹ آف پاکستان پوری طرح متحرک ہے۔ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے ساتھ سینیٹ نے پارلیمانی سفارتکاری پر بھی خصوصی توجہ دی ہے۔

install suchtv android app on google app store