بحرین نیشنل گارڈز کے کمانڈر کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات

بحرین نیشنل گارڈز کے کمانڈر کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات فائل فوٹو بحرین نیشنل گارڈز کے کمانڈر کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات

بحرین نیشنل گارڈز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے منگل کے روز جی ایچ کیو راولپنڈی میں بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔ اس دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ان کی ملاقات بھی ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی و پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور سمیت علاقائی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ باہمی فوجی تعاون کو مزید وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ کا کہنا تھا کہ علاقائی امن کے لیے پاکستان کا کردار قابل قدر ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ آرمی چیف سے سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کی سربراہی میں اسلامی فوجی اتحاد کے وفد نے ملاقات کی تھی۔ ملاقات میں باہمی دلچپسی کے امور اور علاقائی امن و استحکام پر گفتگو ہوئی۔

آرمی چیف نے علاقائی امن اور سیکیورٹی کے لیے اسلامی فوجی اتحاد کی کاوشوں کو سراہا تھا۔

install suchtv android app on google app store