بلاول بھٹو پاکستان کی منفی تصویر کشی میں مصروف ہیں: تحریک اںصاف

بلاول بھٹو پاکستان کی منفی تصویر کشی میں مصروف ہیں: تحریک اںصاف فائل فوٹو بلاول بھٹو پاکستان کی منفی تصویر کشی میں مصروف ہیں: تحریک اںصاف

پاکستان تحریک اںصاف کے سینیٹرفیصل جاوید اور وزیر خزانہ اسد عمر نے بلاول بھٹو کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے بلاول بھٹو کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بلاول قوم کو بتائیں وہ کس کی زبان بول رہے ہیں، چیئرمین پیپلز پارٹی پاکستان کی نہایت منفی تصویر کشی میں مصروف ہیں۔

سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ ہمارے بہادر سپاہیوں نے عالمی امن کیلئے جوکچھ کیا بلاول اس پر پانی پھیرنا چاہتے ہیں،پاکستان اور امن مخالف حلقوں کو خوش کرنے کی کوشش کرتے ہوئے بلاول کو شرم آنی چائیے۔

پی ٹی آئی سینیٹر نے واضح کیا کہ یہ نیا پاکستان ہے جس میں گھٹیا تماشوں سے آپ کو کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا،ہم امن پسند قوم ہیں اور امن ہی چاہتے ہیں،آپ اور آپ کے والد نے اپنے تیس سالہ اقتدار میں غربت کی چکی میں پستے لوگوں کے لئے کیا کیا ہے۔

اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ایسے گروپوں سے حکومت کو دور رہنا چاہیے جو ملک دشمن ہیں اور ایسے وزرا کو نکالنے کے مطالبے پر مجھے اینٹی اسٹیٹ قرار دیا گیا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ مجھے موت کی دھمکیاں اور قومی احتساب بیورو (نیب) کے نوٹسز دیئے گئے تاہم یہ سب کچھ مجھے اصولی مؤقف سے نہیں ہٹا سکتے ہیں۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے مطالبہ کیا کہ این ایس سی پارلیمنٹری کمیٹی بنا کر گروپوں کیخلاف کارروائی کریں۔

دوسری جانب وزیر خزانہ اسد عمرنے اپوزیشن کی جانب سے الیکشن میں کالعدم تنظیموں کی حمایت لینے کا الزام مسترد کیا تھا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ جن تنظیموں نے الیکشن میں میری حمایت کی وہ خود دہشت گردی کی شکار رہی ہیں، میں بہت عرصے سے کہہ رہا ہوں کہ پاکستان کی معیشت اشرافیہ کلچر کی شکار ہے۔

install suchtv android app on google app store