وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری، 30 نکاتی ایجنڈے زیر غور

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے فائل فوٹو وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، 30 نکاتی ایجنڈے پر مشتمل اجلاس میں متعدد امور زیر غور آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہوگیا، تیس نکاتی ایجنڈے پرغور کیا جا رہا ہے۔

اجلاس میں احتساب عدالت راولپنڈی کی اسلام آباد منتقلی کا معاملہ زیر غور آئے گا، ریونیو ڈویژن ایف بی آر اصلاحات کے مجوزہ پلان پر کابینہ کو بریفنگ دے گا۔

وفاقی کابینہ قومی زرعی ایمرجنسی پروگرام میں پیشرفت پرغور کرے گی۔ متروکہ وقف املاک بورڈ ٹاسک فورس کا قیام بھی کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے جس میں اس کے چیئرمین کی تقرری پر بھی غور کیا جائےگا۔

ایئرلائنز، نجی چارٹرز کے لائسنسز کی منظوری اور توسیع بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

کابینہ ڈیٹ پالیسی کوآرڈی نیشن آفس کے ڈی جی کے تقرر کی منظوری دے گی اور اسلام آباد کے ماسٹر پلان پر نظرثانی کمیشن میں تبدیلی بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

وفاقی کابینہ قومی انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی تشکیل نو کی منظوری دے گی۔ وزارت بین الصوبائی رابطہ، اطلاعات میں یوتھ ڈیولپمنٹ معاہدہ ایجنڈے میں شامل ہے۔

کلین اینڈ گرین پاکستان،مواصلات اسٹریٹجی تشکیل دینے کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

install suchtv android app on google app store