وزیراعظم کی کراچی کو درپیش مسائل پر طویل مدتی منصوبہ بندی کی ضرورت پر زور

وزیراعظم کی کراچی کو درپیش مسائل پر طویل مدتی منصوبہ بندی کی ضرورت زور فائل فوٹو وزیراعظم کی کراچی کو درپیش مسائل پر طویل مدتی منصوبہ بندی کی ضرورت زور

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی کی بڑھتی ہوئی آبادی اور عوام کو درپیش مسائل خصوصاً ماحولیاتی مسائل پر قابو پانے کے طویل مدتی منصوبہ بندی کی ضرورت ہے تاکہ جہاں آبادی سے متعلقہ مسائل کا حل تلاش کیا جا سکے وہاں مسلسل گھٹتے ہوئے گرین ایریاز کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے یہ بات پیر کو گرین لائن منصوبے سمیت کراچی میں وفاقی حکومت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کے حوالہ سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

install suchtv android app on google app store