صدر عارف علوی اور دیگر سیاسی رہنماوٗں کی کرائسٹ چرچ حملے میں شہید ہونے والے اریب کے گھر آمد،اہلخانہ سے اظہار تعزیت

صدر عارف علوی اور دیگر سیاسی رہنماوٗں کی  کرائسٹ چرچ حملے میں شہید ہونے والے اریب کے گھر آمد،اہلخانہ سے اظہار تعزیت فائل فوٹو صدر عارف علوی اور دیگر سیاسی رہنماوٗں کی کرائسٹ چرچ حملے میں شہید ہونے والے اریب کے گھر آمد،اہلخانہ سے اظہار تعزیت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال سمیت کئی سیاسی رہنماؤں نے کرائسٹ چرچ دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والے اریب احمد کے اہلخانہ سے تعزیت کی ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نیوزی لینڈ میں شہید ہونے والے سید اریب احمد کے گھر پہنچے جہاں انہوں نے اہل خانہ سے تعزیت کی اور شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

صدر مملکت نیوزی لینڈ کی مساجد پر حملے میں شہید ہونے والے ذیشان رضا کی بہن کے گھر بھی گئے جہاں انہوں نے شہید ذیشان کے بہنوئی اور بہن سے اظہار تعزیت کی۔

ڈاکٹر عارف علوی نے ذیشان کے اہلخانہ کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہائی کروائی۔

دوسری جانب پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال، پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما نثار کھوڑو اور عاجز دھامرا بھی شہید اریب کے گھر پہنچے اور اہلخانہ سےتعزیت کی۔

یاد رہے کہ جمعہ کے روز نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر فائرنگ کے واقعات پیش آئے جس میں 50 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوئے، حملہ آور آسٹریلوی سمیت 4 افراد حراست میں ہیں۔

فائرنگ کے واقعے میں 9 پاکستانی شہید ہوئے ہیں جس میں سید اریب احمد کا تعلق کراچی سے تھا۔

install suchtv android app on google app store