پاکستان کی جانب سے نیوزی لینڈ میں دہشت گرد حملے کی مذمت

پاکستان نے نیوزی لینڈ میں مسجد پر حملے کی شدید مذمت کی ہے فائل فوٹو پاکستان نے نیوزی لینڈ میں مسجد پر حملے کی شدید مذمت کی ہے

پاکستان نے نیوزی لینڈ میں مسجد پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے افسوسناک واقعہ قرار دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کرائسٹ چرچ کی مسجد پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے المناک دہشت گردی کا حملہ قرار دیا ہے۔

 وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھیانک حملے میں معصوم قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں فائرنگ کے نتیجے میں درجنوں افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں، فائرنگ سے متاثرہ ایک مسجد میں بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی موجود تھے تاہم وہ حملے میں محفوظ رہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ پاکستانی ہائی کمشنر مقامی انتظامیہ سے رابطے میں ہیں اور ہائی کمیشن سے حملے کی معلومات حاصل کر رہے ہیں۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی نیوزی لینڈ میں مسجد پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

install suchtv android app on google app store