وزیراعظم کا باجوڑ کے نوجوانوں کو سستے قرضے دینے کا اعلان

وزیراعظم عمران خان فائل فوٹو وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا جن لوگوں نےعوام کا پیسہ لوٹا ان سے کسی قسم کی ڈیل نہیں ہوگی، ملک کی بہتری کیلئےمیں نریندر مودی سے بات کیلئے بھی تیارہوں، بھارت میں الیکشن ہیں آئندہ 30 دن دھیان رکھنا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق باجوڑ میں وزیراعظم عمران خان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا شانداراستقبال پر باجوڑ کے عوام کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں ، 27 سال پہلے باجوڑ آیا تھا، قبائلی علاقے سے متعلق کتاب لکھی تھی، اس وقت سے باجوڑ آنے کی کوشش کررہاتھا، اس وقت حالات مشکل تھے لیکن آج جنون دیکھ پر مجھے خوشی ہوئی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا دہشت گردی کےخلاف جنگ میں قبائلی علاقوں کو نقصان پہنچا اور قبائلیوں کا کاروبار، مال مویشی متاثر ہوئے، نقل مکانی کرنی پڑی، ہم سب جانتے ہیں قبائلی علاقوں نے کتنی مشکلات جھیلیں، قبائلی عوام کی آسانی کا وقت شروع ہوگیا ہے اور قبائلی عوام مشکل وقت سےنکل چکے ہیں۔
عمران خان نے کہا بھارت میں الیکشن ہیں وہاں کی ایک جماعت نفرتیں پھیلا کرالیکشن جیتناچاہتی ہے، انہوں نے واردات کی ہماری ایئرفورس نے ملک کا بہترین دفاع کیا، پاکستانی قوم امن چاہتی ہے، ہم سب ہمسائیوں سے امن چاہتےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اب آگے بڑھنا چاہتے ہیں، ہم یہاں سرمایہ کاری چاہتے ہیں جنگ نہیں، ہماری امن کی خواہش کوغلطی سے بھی کوئی کمزوری نہ سمجھے، بارہا بھارت کو کہہ رہے ہیں جنگ کے بجائے تجارت کریں، ملک کی بہتری کیلئے میں نریندرمودی سے بات کیلئے بھی تیارہوں۔

کشمیر کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا مسئلہ کشمیرمذاکرات سےحل کرلیں، کشمیر کےلوگوں کی دلیری کوسلام پیش کرتاہوں، وہ لوگ اپنےحقوق کیلئے کھڑے ہیں، بھارت میں الیکشن ہیں آئندہ30 دن دھیان رکھنا پڑےگا، بھارت کی طرف سےکوئی کارروائی نہ کی جائےآپ نےچوکنارہناہے اور پاکستانیوں کو اپنی حفاظت کیلئےتیاررہناہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ باجوڑمیں انٹرنیٹ آناچاہئے، باجوڑکانوجوان شعوررکھتاہے، پہلی کوشش باجوڑمیں انٹرنیٹ پہنچانےکی کریں گے،قبائلی علاقوں میں جنگ کی وجہ سےتباہی ہوئی، اسلام آبادپہنچتےہی باجوڑمیں انٹرنیٹ پہنچانےکی کوشش کروں گا۔

انھوں نے مزید کہا این ایف سی ایوارڈسےسارےصوبےاپنےحصےسے3فیصدقبائلی عوام کودیں گے، پنجاب،کےپی میں ہماری حکومت ہے، بلوچستان، سندھ کو کہناچاہتاہوں آپ کوبھی3فیصدفنڈدیناچاہئے، قبائلی علاقےکےلوگوں نےپاکستان کیلئےقربانیاں دیں۔
وزیراعظم نے باجوڑ میں روزگار اسکیم کیلئے 2 ارب روپے سے نوجوانوں کو سستے قرضے دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا باجوڑ والے تھوڑا صبر کریں آپ کا بجلی کا مسئلہ بھی حل کرتے ہیں، 300 مساجد میں سولر سسٹم لگائیں گے۔

ان کا کہنا تھا قبائلی علاقے میں تعلیم، صحت کے شعبے میں8 ہزار نوکریاں لارہے ہیں اور کھیلوں کیلئے سہولتیں فراہم کریں گے ، اس کیلئے فنڈز جاری کر دیے ، سوات ایکسپریس وے کوٹنل سے منسلک کردیں گے، سیاحت سے بھی روزگار ملےگا، یہاں چھوٹی انڈسٹری کیلئے انڈسٹریل زون بنائیں گے، نوجوانوں کو ہنر سکھانے کا پروگرام شروع کریں گے۔

install suchtv android app on google app store