سعد رفیق کا وزارت قانون کے دائرہ کار پر ان کیمرہ سیشن بلانے کا مطالبہ

خواجہ سعد رفیق فائل فوٹو خواجہ سعد رفیق

رہنما پاکستن مسلم لیگ (ن) خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پاکستان کی پارلیمنٹ پوری طرح آزاد نہیں جس کی وجہ ہماری سیاسی قیادتوں کا رویہ ہے۔

قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کے اجلاس کے دوران رہنما مسلم لیگ (ن) خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ان کیمرہ سیشن کیا جائے جس میں وزارت قانون کے دائرہ کار پر کھل کر بات کی جائے، پاکستان کی پارلیمنٹ پوری طرح آزاد نہیں، پارلیمنٹ کی آزادی کی ایک بڑی وجہ ہماری سیاسی قیادتوں کا رویہ ہے۔

سعد رفیق کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں درست معنوں میں سیاسی جماعتیں بنی نہیں، ہمیں بتایا جائے ہمارے لیے ریڈ لائن کہاں تک ہے، جیلوں میں زندہ لوگوں کے قبرستان ہیں، جیلوں میں کھلے عام تشدد ہوتا ہے، ہم ابھی تک اپنی قیادت کے چہروں پرشکن پڑنے سے ڈرتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store