اقتصادی رابطہ کمیٹی نے رمضان ریلیف پیکج کی منظوری دے دی

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے رمضان ریلیف پیکج کی منظوری دے دی فائل فوٹو اقتصادی رابطہ کمیٹی نے رمضان ریلیف پیکج کی منظوری دے دی

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں صارفین کیلئے 2 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج کی منظوری دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس ہوا، اجلاس میں رمضان ریلیف پیکج کی منظوری دے دی گئی، صارفین کو 2 ارب روپے کا ریلیف ملے گا، یوٹیلٹی اسٹورز پر رمضان میں 4 سے50 روپے تک ریلیف ملے گا۔

رمضان پیکج کے تحت 19 اشیاء پر 50 روپے تک فی کلو سبسڈی دینے کی تجویز ہے، آٹے پر 4 روپے فی کلو، چینی پر 5 روپے فی کلو، گھی پر 15 روپے جبکہ تیل پر 10 روپے فی کلو سبسڈی کی تجویز زیر غور جبکہ دال چنا 20 روپے، دال مونگ پر15روپے، دال مسور 10 روپے، سفید چنے پر25 روپے فی کلو سبسڈی کی تجویز پرغور کیا جا رہا ہے۔

بیسن پر 20 روپے ،کجھور پر 30 روپے فی کلو، باسمتی،سیلا اور ٹوٹا چاول پر 15،15 روپے فی کلو سبسڈی کی تجویز زیر غور ہے۔
گذشتہ اجلاس میں وزیر خزانہ اسد عمر نے وزارت داخلہ کیلئے چھہتر کروڑ اٹھاسی لاکھ روپے ضمنی گرانٹ کی منظوری دی تھی، گرانٹ وزارت داخلہ کے مختلف منصوبہ جات کیلئے استعمال کی جائےگی۔

اجلاس میں پورٹ قاسم پر اضافی ایل این جی ٹرمینل منصوبہ بھی زیر غور آیا تھا اور آئندہ موسم سرما سے پہلے ایل این جی ٹرمینل کے قیام کیلئے کام کے آغاز کی ہدایت جاری کردیں تھیں جبکہ فضل گیس فیلڈ سے نو مکعب فٹ گیس ایس ایس جی سی کیلئے مختص کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا تھا۔

install suchtv android app on google app store