بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ اسلام آباد پہنچ گئے

بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ اسلام آباد پہنچ گئے فائل فوٹو بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ اسلام آباد پہنچ گئے

پاکستان کی امن کی کوششیں رنگ لے آئیں طویل کشیدگی کے بعد بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ اسلام آباد پہنچ گئے۔

پلوامہ واقعے کے اگلے ہی دن پندرہ فروری کو بھارتی ہائی کمشنر کو نئی دلی طلب کیا گیا تھا جبکہ کشیدگی بڑھنے پر پاکستان نے بھی اٹھارہ فروری کو پاکستانی ہائی کمشنر کو اسلام آباد طلب کیا تھا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کم ہونے پر بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریا اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جبکہ پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود آج بھارت روانہ ہوں گے۔ سہیل محمود آج واہگہ بارڈر کے راستے بھارت روانہ ہوں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق سہیل محمود 14 مارچ کو کرتار پور کوریڈور کے حوالے سے ہونے والے پاک بھارت حکام کے پہلے اجلاس کی تیاریاں بھی کریں گے۔

install suchtv android app on google app store