ابرِ رحمت کے برسنے سے پانی کا بحران ٹل گیا

راول ڈیم فائل فوٹو راول ڈیم

رواں سال معمول سے ریکارڈ توڑ ہونے والی بارشوں سے ڈیموں میں 1سال کے پانی کے استعمال کا ذخیرہ ہوگیا۔

یکم جنوری سے 5مارچ تک معمول سے ریکارڈ توڑ ہونے والی بارشوں سے ڈیموں میں 1سال کے پانی کے استعمال کا ذخیرہ ہوگیا ہے جبکہ خطہ پوٹھوہار اور بارانی علاقوں میں گندم کی فصل پر بھی ریکارڈ مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

جڑواں شہروں راولپنڈی، اسلام آباد کو پانی سپلائی کرنے والے تینوں ڈیم راول ڈیم، سملی ڈیم اور خان پور ڈیم پانی سے بھر گئے ہیں۔

راول ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت 1752ایکڑ فٹ ہے زائد پانی جمع ہونے سے ایک ہفتہ میں دوسری بار ڈیم کے سپل وے کھول دیے گئے اور اضافی پانی نالہ کورنگ اور سواں میں ڈال دیا گیا جبکہ آئندہ ہفتے کے دوران پیر یا منگل کو تیسری بار راول ڈیم کے سپل وے کھولے جانے کا بھی امکان ہے۔

خان پور ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت 1980ایکڑ فٹ ہے جبکہ اس میں اب تک 1944ایکڑ فٹ پانی جمع ہوگیا ہے۔

اس کا کیچمنٹ ایریا کم ہونے کے باعث ڈیم بھرنے کی رفتار سست ہے، ڈیڈ سطح پر پانی آنے پر خان پور ڈیم کے سپل وے بھی کھولے جانے کا امکان ہے جبکہ آئندہ ہفتے نئی بارشوں سے خان پور ڈیم میں بھی پانی کی سطح خاصی بلند ہوجائے گی۔

install suchtv android app on google app store