پاکستان کی عظیم خواتین بھرپور ذمہ داری سے ملک کی ترقی میں پیش پیش ہیں: آرمی چیف

پاکستان کی عظیم خواتین بھرپور ذمہ داری سے ملک کی ترقی میں پیش پیش ہیں: آرمی چیف فائل فوٹو پاکستان کی عظیم خواتین بھرپور ذمہ داری سے ملک کی ترقی میں پیش پیش ہیں: آرمی چیف

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ کا یوم خواتین پر کہنا ہے کہ پاکستان کی عظیم خواتین بھرپورذمہ داری سے ملک کی ترقی میں پیش پیش ہیں، مسلح افواج میں خواتین اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے خواتین کے عالمی دن پر خواتین کے کردار کو سراہتے ہوئے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ مسلح افواج میں خواتین اپنا بھرپور کردارادا کر رہی ہیں، شہد اکےاہل خانہ سے تعلق رکھنے والی خواتین کا بہت بڑا کردار ہے اور پاکستان کی عظیم خواتین بھرپور ذمہ داری سے ملک کی ترقی میں پیش پیش ہیں۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ یونیفارم میں خواتین مختلف شعبوں میں خدمات انجام دے رہی ہیں جبکہ مسلح افواج کے آئیٹی، انجینئرنگ، کمیونیکشن، قانون اور آئی ایس پی آر کا حصہ ہیں، انھوں نے پیراجمپز کر کےبھی تاریخ رقم کی اور مسلح افواج میں رہ کرخواتین وطن کی خدمت میں پیش پیش ہیں۔

install suchtv android app on google app store