بلاول بھٹو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب

بلاول بھٹو زرداری فائل فوٹو بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹو زرداری قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں۔

اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا چیئرمین منتخب ہونے کے بعد پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا کو بتایا کہ انسانی حقوق کا تحفظ جمہوریت کی بنیاد ہے۔ انسانی حقوق کے بغیر جمہوریت نہیں چل سکتی۔

پیپلزپارٹی پارلیمان پر یقین رکھتی ہے۔ میں نے خود انسانی حقوق کمیٹی کا انتخاب کیا۔

بلاول بھٹوزردای نے کہا کہ انسانی حقوق کے تحفظ تک قانون کی بالادستی نہیں ہوسکتی۔ لاپتہ افراد کا معاملہ انسانی حقوق کمیٹی میں اٹھایا جائے گا۔

اس موقع پرآصف علی زرداری نے صحافی کے اس سوال پر کہ بلاول بھٹو کو انسانی حقوق کمیٹی کے چیئرمین منتخب ہونے پر انہیں کیا مشورہ دیں گے؟ جواب دیا کہ بلاول بھٹو کو مشورہ دینے کی ضرورت نہیں۔

install suchtv android app on google app store