پاکستان اپنے دفاع میں کسی بھی جارحیت کا یقینی طور پر جواب دے گا: آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے دفاع میں کسی بھی جارحیت کا یقینی طور پر جواب دے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مختلف ملکوں کے فوجی سربراہوں سے رابطہ کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف کا امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر، برطانوی اور آسٹریلوی فوجی سربراہان اور امریکا، برطانیہ اور چین کے پاکستان میں تعینات سفراء نے رابطہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق رابطوں میں پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی اور اس کے خطے اور اس کے باہر امن و استحکام پر پڑنے والے اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے دفاع میں کسی بھی جارحیت کا یقینی طور پر جواب دے گا۔

یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان میں دراندازی کے بعد سے دونوں ممالک میں کشیدگی بڑھ گئی ہے جب کہ پاکستان نے دراندازی کی کوشش پر انڈین ایئرفورس کے 2 طیاروں کو مار گرایا تھا اور ایک پائلٹ کو گرفتار کیا تھا۔

install suchtv android app on google app store