امت مسلمہ کو تعلیم اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں اپنی تحقیق میں اضافہ کرنا چاہیے: صدر مملکت

صدر ڈاکٹرعارف علوی فائل فوٹو صدر ڈاکٹرعارف علوی

صدر ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کو بڑے تنازعات اور بڑھتی ہوئی آبادی جیسے مسائل کا سامنا ہے اور اسے اپنے روشن مستقبل کے لئے متحد ہو کر کوششیں کرنا ہوں گی۔

انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سفیروں کے اعزاز میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس کا اہتمام سائنس اور ٹیکنالوجی کمیشن نے کیا تھا۔ صدر نے یہ بات زوردے کر کہی کہ مسلم ممالک کو تعلیم اورٹیکنالوجی کے شعبوں میں اپنی تحقیق اور استعداد کار میں اضافہ کرناچاہیے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے او آئی سی کے ساتھ کسی بھی منصوبے پر تعاون کرنے کو تیارہے۔ڈاکٹرعارف علوی نے کہاکہ موجودہ حکومت برآمدات کے فروغ کے لئے ضروری اقدامات کررہی ہے۔صدرنے تعلیم اور ٹیکنالوجی کے فروغ میں کامسٹیک کے کردار اورکاوشوں کی تعریف کی۔

install suchtv android app on google app store