پاکستانی عازمین حج کو ای ویزہ کی سہولت مہیا کرنے کا فیصلہ

پاکستانی عازمین حج کو ای ویزہ کی سہولت مہیا کرنے کا فیصلہ فائل فوٹو پاکستانی عازمین حج کو ای ویزہ کی سہولت مہیا کرنے کا فیصلہ

مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے وزیر ڈاکٹر نورالحق قادری نے کہاہے کہ سعودی عرب نے پاکستانی عازمین حج کو ای ویزہ کی سہولت مہیا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے اسلام آباد میں ایک بیان میں کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد کے حالیہ دورے کے دوران ان سے درخواست کی تھی کہ پاکستانی عازمین حج کو ان کے ملک میں ہی امیگریشن کے عمل میں سہولت فراہم کی جانی چاہیے۔

نورالحق قادری نے کہاکہ امیگریشن کی سہولت کو کراچی کے بعد اب اسلام آباد اورلاہورتک توسیع دی جارہی ہے اور پاکستانی عازمین کواب سعودی عرب کے ہوائی اڈوں پر طویل انتظار کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

install suchtv android app on google app store