عوام کا حق پیپلز پارٹی نے چھینا اور اب یہی جماعت سندھ کارڈ کھیل رہی ہے: فہمیدہ مرزا

عوام کا حق پیپلز پارٹی نے چھینا اور اب یہی جماعت سندھ کارڈ کھیل رہی ہے: فہمیدہ مرزا فائل فوٹو عوام کا حق پیپلز پارٹی نے چھینا اور اب یہی جماعت سندھ کارڈ کھیل رہی ہے: فہمیدہ مرزا

 وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا کا کہنا ہے کہ جب میرے گھر پر چھاپے پڑے تھے تو اپوزیشن نے احتجاج کیوں نہیں کیا، کیا میں سندھ کی بیٹی نہیں ہوں۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے رویئے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کے سینئر رہنما نے تمام سابق اسپیکرز کی لسٹ پڑھ دی لیکن واحد اسپیکر کا نام نہیں لیا۔

فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ پچھلے سالوں میں مجھے زندگی کا خطرہ رہا، میرے گھر پر بھی چھاپے مارے گئے اس وقت آواز کیوں بلند نہیں کی گئی۔

ڈاکٹر فہمید ہ مرزا نے مزید کہا کہ میں 2008 سے 2013 تک اسپیکر رہی ہوں اور پاکستان کی تاریخ کی پہلی خاتون اسپیکر رہی ہوں میں نے جس طرح ایوان چلایا پوری دنیا نے دیکھا ہے،آج بہت تکلیف ہوئی جب ایک سینیئر رکن نے سابق اسپیکروں کی فہرست گنوا دی لیکن انہوں نے خاتون اسپیکر کا نام نہیں لیا۔

پیلزپارٹی پر تنقید کرتے ہوئے فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ سندھ کے عوام کا سب سے زیادہ حق پیپلز پارٹی نے چھینا اور اب یہی جماعت سندھ کارڈ کھیل رہی ہے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے گفتگو میں کہا کہ اپوزیشن کی اصلیت آہستہ آہستہ واضح ہوتی جارہی ہے، نواز شریف کے بیان کو بھارت نے آئی سی جے میں پیش کیا،پارلیمانی نظام کو اپوزیشن نے خود دھچکا دیا ہے۔

install suchtv android app on google app store