دفترخارجہ کا بھارت میں پاکستانی قیدی کے بہیمانہ قتل پر گہری تشویش کا اظہار

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل فائل فوٹو ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل

دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان کو بھارت کی جے پور جیل میں پاکستانی قیدی شاکر اﷲ کے بہیمانہ قتل سے متعلق ذرائع ابلاغ کی اطلاعات پر گہری تشویش ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پلوامہ واقعے کے جواب میں بھارتی قیدیوں کے ایک گروپ نے شاکر اﷲ کو تشدد کرکے قتل کیا۔ ترجمان نے کہا کہ نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے بھارتی حکام کے ساتھ یہ معاملہ سرکاری سطح پر اٹھایا ہے اور ان سے فوری طورپر اطلاع کی تصدیق کی درخواست کی تاہم پاکستان ابھی تک جواب کا منتظر ہے۔

انہوں نے کہاکہ ادھر ہم نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری پوری کرے اور بھارتی جیلوں میں تمام پاکستانی قیدیوں اور بھارت کا دورہ کرنے والے کرنے والے پاکستانی شہریوں کو مکمل سیکیورٹی کی فراہمی یقینی بنائے۔

install suchtv android app on google app store