نوجوانوں کو ہنر مند بنانا حکومت کی بنیادی ترجیح ہے: وزیراعظم

نوجوانوں کو ہنر مند بنانا حکومت کی بنیادی ترجیح ہے: وزیراعظم فائل فوٹو نوجوانوں کو ہنر مند بنانا حکومت کی بنیادی ترجیح ہے: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے نوجوانوں کو با اختیار بنانے کے اقدامات پر عملدرآمد تیز کرتے ہوئے پسماندہ نوجوانوں کو قومی دھارے میں لانے میں نمایاں کردار ادا کرے گی۔

انہوں نے یہ بات آج اسلام آباد میں امور نوجوانان کے بارے میں معاون خصوصی عثمان ڈار اور اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے پاکستان میں نمائندے اجناسیو ارتظا سے ملاقات کے دوران کہی۔

عمران خان نے کہا کہ خصوصاً فاٹا کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانا ترجیح ہے۔

اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام نے تعلیم، روزگار اور پاکستانی نوجوانوں کی سماجی سرگرمیوں کےلئے تین کروڑ ڈالر دینے کا وعدہ کیا۔

وزیراعظم نے تعلیم، روزگار اور نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کے لئے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے عزم اور پاکستان کے ساتھ تعاون کو سراہا۔

نوجوانوں کو با اختیار بنانے کے پروگرام کا مقصد ملک بھر کے دو لاکھ پسماندہ نوجوانوں کو با اختیار بنانا ہے۔

install suchtv android app on google app store