برطانوی پارلیمانی وفد کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے سعیدہ وارثی کے ہمراہ برطانوی پارلیمانی وفد نے ملاقات کی ہے فائل فوٹو وزیراعظم عمران خان سے سعیدہ وارثی کے ہمراہ برطانوی پارلیمانی وفد نے ملاقات کی ہے

وزیراعظم عمران خان سے سعیدہ وارثی نے برطانوی پارلیمانی وفد کے ہمراہ ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں خطے کی صورتحال اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے سعیدہ وارثی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی، ملاقات میں خطے کی صورتحال اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر زلفی بخاری، نعیم الحق اور دیگر بھی موجود تھے۔

سعیدہ وارثی نے وزیراعظم کی قیادت اور وژن پر اعتماد کا اظہارکیا اور مختلف چیلنجز سے نمٹنے کیلئے حکومت کے حالیہ اقدامات کی تعریف کی۔

سعیدہ وارثی نے معیشت کی بہتری، گڈگورننس اورغریت کے خاتمے کیلئے حکومت کے اقدامات کو سراہا، ملاقات میں کشمیر میں بھارتی فورسز کے جارحانہ رویے اور مودی سرکار کے جنگی جنون پر بھی گفتگو ہوئی۔

install suchtv android app on google app store