سعودی ولی عہد نے خود کو پاکستان کا سفیر کہہ کر پاکستانیوں کے دل جیت لیے: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان فائل فوٹو وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے خود کو پاکستان کا سفیر کہہ کر پاکستانیوں کے دل جیت لیے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ جب انہوں نے سعودی شہزادے سے کہا کہ سعودی عرب میں کام کرنے والے 25 لاکھ پاکستانیوں سے اس طرح  برتاؤ کیا جائے جیسے وہ آپ کے اپنے لوگ ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا شہزادہ محمد بن سلمان نے میری بات کے جواب میں کہا کہ 'مجھے سعودی عرب میں پاکستان کا سفیر تصور کیا جائے'۔

یاد رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 2 روزہ دورے پر گزشتہ روز پاکستان پہنچے ہیں، وزیراعظم عمران خان، وفاقی کابینہ کے ارکان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نور خان ایئر بیس پر ان کا پرتپاک استقبال کیا تھا۔

وزیراعظم ہاؤس میں گزشتہ روز دونوں ممالک کے درمیان مختلف مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے، اس موقع پر شہزادہ محمد بن سلمان نے اعلان کیا کہ 20 ارب ڈالر کے معاہدوں کے بعد پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کریں گے۔

install suchtv android app on google app store