وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ون آن ون ملاقات

وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ون آن ون ملاقات فائل فوٹو وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ون آن ون ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ون آن ون ملاقات کی۔

وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہوئی۔

ملاقات میں پاک سعودی تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان اور سعودی عرب میں معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط 

بعد ازاں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط کی تقریب بھی منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد بھی موجود تھے۔

دونوں ممالک کے وفود نے معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط کیے۔

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹینڈرائزیشن کے شعبے میں تکنیکی تعاون اور نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے شعبے میں تعاون کا معاہدہ کیا گیا۔

دونوں ممالک نے بجلی کی پیداوار کے شعبے اور معدنی وسائل کے شعبے میں ایم او یو پر دستخط کیے جب کہ ریفائنری پیٹروکیمیکل پلانٹ کے قیام اور متبادل توانائی مصنوعات کی ترقی کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔

وزیراعظم کی جانب سے سعودی ولی عہد کے اعزاز میں عشائیہ

ایم او یوز اور معاہدوں کی تقریب کے بعد وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں دونوں ملکوں کے وفود نے شرکت کی۔

عشائیے میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی شریک تھے۔

یاد رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں جہاں وزیراعظم عمران خان، وفاقی کابینہ اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نورخان ایئربیس پر ان کا پرتپاک استقبال کیا تھا۔

install suchtv android app on google app store